Breaking News

نعیم بخاری نے عہدہ سنبھالتے ہی اپوزیشن اور پی ٹی وی کے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئے تعینات ہونے والے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری نے اپوزیشن اور پی ٹی وی کے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا ہے کہ پی ٹی وی ریاستی چینل ہے ،صرف حکومت کو وقت ملے گا،میں سمجھتا ہوں پی ٹی وی میں کنٹریکٹ ملازمین ہونے ہی نہیں چاہئیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حکومت اور اپوزیشن کو بالکل برابر وقت نہیں ملے گا ،پی ٹی وی کوئی نجی چینل نہیں ریاستی چینل ہے، پی ٹی وی تو صرف حکومت کی نمائندگی کرتا ہے ،پی ٹی وی پر صرف حکومت کو وقت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پی ٹی وی میں کنٹریکٹ ملازمین ہونے ہی نہیں چاہئیں ،پی ٹی وی میں صرف مستقل ملازمین کو کام کرنا چاہیے ،۔ انہوں نے کہا کہ چھ ہزار کنٹریکٹ ملازمین کیا اچار ڈالنے کے لئے رکھے گئے ہیں ،پی ٹی وی میں جتنی بھاری تنخواہیں دی جا رہی ہیں کیا یہ ریاستی چینل چلانے کا طریقہ ہے ؟ ریاستی چینل بچت مہم کے طرح چلنا چاہیے ،پی ٹی وی کو اپنی آمدن خود پیدا کرنی چاہیے ،پی ٹی وی کو ایسے پروگرام بنانے چاہئیں جو لوگ دیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی فیس 35 روپے سے بڑھا کر سو روپے کرنے کی تجویز کی کابینہ نے منظوری نہیں دی تھی ،سوال یہ ہے لوگوں کو 35 روپے کے عوض کیا مل رہا ہے ؟،مجھے لانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو پی ٹی وی فیس کے 35 روپے چبھیں ناں۔

About Admin

Check Also

پاکستان کا 100 روپے کا ایسا نوٹ جس کی قیمت 50 لاکھ روپے سے زیادہ ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ کے جو سب سے مہنگے نوٹ ہیں وہ حج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *