Breaking News

انا للہ و انا الیہ راجعون سینئر سیاستدان انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سینئر سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع نے انتقا ل کی خبر تصدیق کرتے ہوئے بتا یا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ جبکہ وہ مختلف ادوار میں وزیر دفاع، وزیر پانی و بجلی اور وزیر تجارت بھی رہ چکے تھے۔

چودھری احمد مختار سال 2008 سے سال 2013 تک تک وزیر دفاع رہے چودھری احمد مختار کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا جبکہ پارٹی رہنما و کارکنان نے ان کے انتقال کی خبر سن کر ان کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پیپلز پارٹی رہنما مختار احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی، پاکستانی سیاست میں چودھر ی احمد مختار کو یاد رکھا جائے گا۔ دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر چودھری احمد مختار کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک ثابت قدم ،تجربے کار اور پارٹی کا سرمایہ تھے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہا کہ چودھری احمد مختار کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں، ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے،دعا گو ہوں اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میںاعلی مقام عطا فرمائے اورسوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ، جنرل سیکرٹری چودھری منطور احمد اورپنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے بھی چودھری احمد مختار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

About Admin

Check Also

””لاہو میں اپنے شوہر کے شاگرد پر فدا ہونیوالی خاتون نے گھر بیٹھے چن چڑھا دیا ، جس نے سنا توبہ کرنے لگا““

اسلام آباد(نیوز دیسک) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری انتظار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *