ان للہ و انا الیہ راجعون ۔۔!!! چودھری نثار کے گھر صف ماتم بچھ گئی،اچانک انتقال کی خبر،ملک بھر سے تعزیتی پیغامات شروع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قبل ازیں مسلم لیگ نے کے تا حیات قائد میاں محمد نواز شریف کی والد ہ محترمہ شمیم بیگم لندن میں انتقال کر گئیں تھیں تاہم اب پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے گھر سے ایک افسوسناک خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی کی بڑی ہمشیرہ اکا اچانک انتقال ہو گیا،انتقال کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، کشمیری کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، چوہدری محمد فاضل، چوہدری امین، راجہ پرویز اقبال، باﺅا رازق، نمبردار عبدالجبار، شاہد قریشی، آصف قریشی و دیگر نے چوہدری نثار علی سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت و افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب ملک میں اس وقت کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جس کے باعث اب تک بے شمار افراد اس وائرس کا لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بھی کووڈ 19ٹیسٹ مثبت نکل آیا ہے ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے خود کو قرنطینیہ کرلیا ہے۔ بلاول بھٹو کا ٹیسٹ پوزیٹو آنے بعد صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود تمام لوگ فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلاول بھٹو کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو سب کی صحت کا خیال ہے،اسی لیے تمام ٹیسٹ مفت ہیں۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو کے بارے میں کافی دنوں سے خبریں گردش میں تھیں کہ انہیں کورونا ہو گیا ہے جس کی تصدیق آج انہیں نے خود کر دی ہے۔

About Admin

Check Also

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ہونے والی تعطیلات والدین اور بچوں کے لئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *