Breaking News

بریکنگ نیوز:وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خاں کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ تفصییلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دیرینہ ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے بدھ کی شب کیے گئے ٹوئٹ میں اپنے دوست کے انتقال کی خبر دی۔عمران خان کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے۔کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جاوید گردیزی کے انتقال پر غمزدہ ہوں۔جاوید گردیزی 24 سال پہلے تحریک انصاف کی تشکیل کے بعد میرے ساتھی بنے۔ملتان اور جنوبی پنجاب کے دوروں پر ہمیشہ ان کے ہاں قیام کرتا تھا۔ جاوید گردیزی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک کو دوبارہ بہت بری طرح متاثر کیا ہے۔ بدھ کے روز کئی ماہ بعد پہلی مرتبہ ملک بھر میں 3 ہزار سے زائد کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ مہلک عالمی وبا کی وجہ سے ملک کے ایک اور نامور سیاستدان انتقال کر گئے۔ مسلم لیگ فنکشنل سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر جادم منگریو کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کے روز کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ اموات کی شرح دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *