چوہدری پرویز الٰہی کی عمران خان سے سخت بد تمیزی،وزیر اعظم نے کیا کِیا؟حفیظ اللہ نیازی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار و وزیر اعظم عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان بہت شاطر انسان ہیں، اب ضرورت پڑی ہے تو چوہدری برادران سے ملنے جا پہنچے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت چوہدری برادران کو منانے کے لیے انکے گھر جا پہنچے ہیں۔

لیکن چوہدری پرویز الٰہی نے مجھے خود بتایا تھا کہ جب چوہدری شجاعت حسین جرمنی میں زیر علاج تھے تو عمران خان نے ایک فون تک نہیں کیا تھا۔ حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے بدتمیزی سے عمران خان کا ٹیلی فون بند کر دیا تھا، اب بڑوں نے کہا کہ حالات بدل رہے ہیں آپ جا کر چوہدری برادران کو منائیں ۔ حفیظ اللہ نیازی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جو ججز ہیں ان پر میں بات نہیں کر سکتا لیکن جسٹس ثاقب نثار کے بارے میں کہوں گا کہ وہ سپریم کورٹ کے اوپر جو آیت لکھی ہے اس کو بھی دھوکہ دے گئے ہیں۔ حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو زیر عتاب لانے کے کے لیے ڈان لیکس سے لے کر پتہ نہیں کیا کیا ہتھکنڈے پانائے گئے لیکن وہ آج بھی قوم افق پر نمایاں ہیں، ملتان جلسے میں مریم نواز نہ صرف خطاب کریں گے بلکہ ایک تاریخ رقم کریں گی۔ دوسری جانب عمران خان کے قریبی دوست اور تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل رہنما جاوید گردیزی انتقال کر گئے ، عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ اپنی 24 سال پرانی تصویر بھی شیئر کی ۔

About Admin

Check Also

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ہونے والی تعطیلات والدین اور بچوں کے لئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *