Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستانی قوم ایک اور اثاثے سے محروم ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موت برحق ہے اور ہر کسی نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے چند یوم قبل انتقال کر جانے والے پاکستان تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کا سوگ ابھی جاری ہی تھا کہ پاکستان ایک اور بڑے ہی قیمتی اثاثے سے محروم ہو گیا ہے جس سے ہر آنکھ اشکبار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور ترین قاری، قاری کرامت علی انتقال کر گئے، پاکستان کے مذہبی حلقوں میں سوگ کا سماں۔ تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں اپنے منفرد انداز قرات کی وجہ سے شہرت پانے والے قاری، قاری کرامت علی نعیمی انتقال کر گئے ہیں، قاری قرامت علی نعیمی کو منفرد اداز قرات کی وجہ سے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ قاری کرامت علی نعیمی کو زینت القرا، فخرالقرا کے القاب سے بھی نوازا گیا، انکی خوبصورت آواز اور منفرد انداز قرات کی وجہ سے پوری دُنیا میں جانا اور مانا جاتا ہے۔ انکی آخری رسومات انکے آبائی علاقے فیصل آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ ستارہ ویلی کینال روڈ فیصل آباد میں ہوگی، جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں. جبکہ انکے انتقال کی خبر آتے ہی پاکستان کے مذہبی حلقوں میں سوگ کا سماں ہے ، جیسے ہی قاری کرامت علی نعیمی کے انتقال کی خبر آئی تو بڑی تعداد میں لوگوں کے انکے گھر آنے کا تانتا بندھ گیا۔

About Admin

Check Also

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *