Breaking News

ایک دن تو یہ ہونا ہی تھا، کورونا وائرس کے شکار پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت بارے ہسپتال سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عامر لیاقت حسین کی طبیعت زیادہ بِگڑ گئی تھی جس کے بعد سے وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے ۔

جبکہ اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ تاہم اب گزشتہ دنوں عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی سیلفی پوسٹ کی ہے۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی سیلفی میں عامر لیاقت حسین پہلے سے کافی بہتر اور تندرست نظر آرہے ہیں جبکہ اُنہوں نے آنکھوں پر چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔عامر لیاقت حسین نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ صبح سویرے ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر اپنے گھر پہنچے ہیں اور اب وہ خود کو کافی آرام دہ اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔‘اُنہوں نے اپنی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپنی اہلیہ کے بہت شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں اُن کا ساتھ دیا۔‘اس کے علاوہ عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور سیلفی بھی پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے بتایا کہ ’وہ اب اپنے گھر میں ہی آئسولیٹ ہیں۔‘

About Admin

Check Also

کالی مرغی کا کالا گوشت اورانڈے بھی کالے ،عمران خان کے ایک مشورے نے زندگی بدل ڈالی دنوں میں لکھ پتی ہونے والے شخص کی کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جس وقت عمران خان صاحب اقتدار میں آئے تو انہوں نے لوگوں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *