Breaking News

مشکل ترین حالات میں بڑی کامیابی: ن لیگ نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی، آج کی بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ایک دوسری کی سخت مخالف جماعتیں ہیں تحریک انصاف حکومت میں آنے کے بعد سے مسلم لیگ ن کو کافی ٹف ٹائم دے رہی ہے  جبکہ ن لیگی قیادت نیب کے کیسز کا سامنا کر رہی ہےتاہم اب مسلم لیگ ن کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے جب تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا۔سابق تحصیل ناظم رائے جہانگیر کھرل اور رائے ریاست علی کھرل نے ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔اس کے علاوہ بھی درجنوں پی ٹی آئی کارکنان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ افراد نے ن لیگ کی رہنما سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی اور بعدازاں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ ن لیگ عوام کی ترجمانی کرنے والی واحد جماعت ہے۔عمران خان کے دائیں بائیں آٹا چور اور چینی چور بیٹھے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت اپوزیشن کو نیب کی دھمکیاں دے رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد کئی کارکنان حکومتی پالیسیوں سے نالاں نظر آتے ہیں۔ جب کہ سردار عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنائے جانے پر بھی تحریک انصاف کے چئیرمین اور وزیراعظم عمران خان کو اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم عمران خان ہر موقع پر عثمان بزدار کا دفاع کرتے ہوئے نظر آئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات میں بھی مختلف موقوں اور موضوعات پر تضاد سامنے آتا ہے جس کی وجہ سے کارکن شدید مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں کہ آخر ہمیں کس نظریے کو سپورٹ کرنا ہے۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *