Breaking News

میری بیٹی سے شادی کرو 6 کروڑ روپے لو اور کاروبار میں حصہ دار بھی بن جاؤ لیکن ایک شرط پر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ویسے تو اخبارات میں رشتے کی تلاش کے اشتہارات دیے جاتے ہیں جن میں رشتہ تلاش کرنے کے لئے لڑکا یا لڑکی کی مختلف خصوصیات کا بھی ذکر کیا جاتا ہے اور مختلف ڈیمانڈز بھی بتائی جاتی ہیں۔ تاہم ایک کروڑ پتی شخص کو ایسے داماد کی تلاش ہے۔

جس کا صرف محنتی ہونا ضروری ہے اس حوالے سے قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام طور پر والدین بیٹیوں کی شادی کے لئے اعلی تعلیم یافتہ لڑکوں کو تلاش کرتے ہیں لیکن تھائی لینڈ میں ایک کروڑ پتی شخص نے اپنی پیشکش سے سب کو حیران کردیا ہے۔ فارم کے مالک کو اپنی 26 سالہ بیٹی کے لئے ایک لڑکی کی تلاش ہے جس کی نہ کوئی تعلیم کی شرط ہے اور نہ ہی قومیت کی قید ہے۔ تھائی لینڈ کے بزنس مین نے اپنے داماد کو ساڑھے چار کروڑ روپے نقدی اور فارم ہاؤس میں حصہ داری دینے کا بھی اعلان کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے داماد کی تلاش ہے جو بہت زیادہ محنتی ہو تاکہ وہ ان کے کام کو اچھے طریقے سے سنبھال سکے۔58 سالہ فارم ہاؤس کے مالک کا نام آرنن روڈ تھونگ ہے۔جب کہ سوشل میڈیا پر ضرورت برائے رشتہ کے اس اشتہار نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر موجود کئی صارفین نے عجیب و غریب پیشکش کرنا شروع کردیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ پیشکش تو بہت معقول ہے۔کچھ صارفین نے خود کو بطور امیدوار پیش کر دیا۔سوشل میڈیا صارفین کے اس طرح کے رد عمل پر کئی صارفین نے افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اس طرح کے کمنٹس کرنے سے سنجیدہ اُمیدواروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

About Admin

Check Also

بالی ووڈ انڈسٹری میں صف ماتم بچھ گیا ،بھارتی اداکار سنجے دت کے حوالے سے افسوسناک خبر آ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار کو کچھ روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے لیلیٰ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *