Breaking News

مہوش حیات پاکستان کی نامور سیاسی شخصیت سے شادی کے لئے راضی،تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں اپنی والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے اس منزل تک پہنچی ہوں یقین ہے ماں کی دعائیں بڑی سے بڑی آفت کو جہاں ٹال دیتی ہیں، وہیں نئے راستے بھی کھول دیتی ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نےایک سوال کہ آپ ابھی تک اکیلی کیوں ہیں؟

کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں آج تک کوئی محبت کرنے والا مرد نہیں ملا۔اداکارہ نے کہا کہ شائد اس کا سبب یہ ہو کہ انہوں نے پیار کیلئے وقت ہی نہ نکالا ہو اور وہ کیریئر بنانے میں مصروف رہی ہوں ۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پیار اور دل کے معاملے کو انتہائی رازدانہ رکھا ہے، تاہم شائد آگے چل کر کوئی ایسا شخص میری زندگی میں آئے جو دل کے تالے کو کھول کر مجھ سے محبت کرے اور میں بھی اس کی محبت میں ڈوب جاؤں۔انہوں نے کہا کہ مجھے مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور وہ بااخلاق بھی ہوں۔میزبان نے کہا کہ میری نظر میں ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور اثر رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔جس پر مہوش حیات نے کہا کہ کہیں میزبان بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟۔جس پر میزبان نے کہا کہ اگرچہ میرا اشارہ بلاول کی جانب نہیں تھا لیکن اگر ایسے مرد بلاول بھٹو زرداری ہیں تو اس پر مہوش حیات کو کیا پریشانی ہے؟جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ انہوں نے بلاول کو اچھی شخصیت والا بھی قرار دیا۔میزبان نے کہا کہ اگر وہ ان کی شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری سے چلائیں تو انہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا؟،جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟

About Admin

Check Also

بادشاہ اور اس کا بیٹا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شیر شاہ سوری ہندوستا ن کا حکمران تھا۔ایک دن اس کا بیٹا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *