Breaking News

پاکستان کا سیاسی منظرنامہ بدلنے لگا! (ق)لیگ نے (ن)لیگ کی بڑی وکٹ اُڑا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلے تحریک انصاف ن لیگ کی وکٹیں اُڑاتی تھی مگر اب (ق) لیگ نے (ن)لیگ کی بڑی وکٹ اُڑا کر رکھ دی ہے جس سے ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے سابق لیگی رُکن اسمبلی نے چوہدری برادران پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے کے سابق ایم پی اے فرح منظوربلوچ نے لاہور میں چوہدری برادران سے مُلاقات کی ، مُلاقات میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فرح منظوربلوچ نے چوہدری برادران کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ چوہدری برادران کی جانب سے فرح منظوربلوچ کو مسلم لیگ (ق) میں خوش آمدید کہا گیا، اس مُلاقات میں (ق) لیگ کی شان سمجھے جانے والے رہنماء طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا مقصد ہے، ہمارے دورمیں جنوبی پنجاب کیلئے خصوصی پیکج دیئے گئے، جنوبی پنجاب میں پارٹی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے جلد اسے پایہ تکمیل تک پہنچا دیں گے۔ اس موقع پر فرح منظوربلوچ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ فوج اورملک کیخلاف ہے، اسی وجہ سے پوری پارٹی ایک اضطراب کا شکار ہے، کئی رہنماء پارٹی میں موجود تو ہیں لیکن نواز شریف کے بیانیے کا ساتھ نہیں دے رہے۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *