Breaking News

کونسے پاکستانی نیوز چینلز پی ٹی آئی کو کم اور کونسے زیادہ کوریج دیتے ہیں ؟ سروے رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گیلپ پاکستان کی جانب سے نومبر 2020 کا پاکستان کے ٹاپ 5 ٹی وی چینلز کے پروگرامز کا موازنہ پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو ٹی وی پروگرامز میں سب سے زیادہ نمائندگی ملی جبکہ مسلم لیگ ن نمائندگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہی۔

ٹی وی ٹاک شوز میں دنیا نیوز پر تحریک انصاف کی نمائندگی سب سے زیادہ رہی۔دنیا نیوز کے پروگرامز میں تحریک انصاف کی شمولیت 79 اعشاریہ 17 فیصد رہی۔ مسلم لیگ ن کو ساڑھے 12 فیصد اور پیپلز پارٹی کو چار اعشاریہ 17 فیصد نمائندگی ملی۔ سماء ٹی وی کے پروگرامز تحریک انصاف کی شمولیت کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ سما میں پی ٹی آئی کو 45 اعشاریہ 45 ، مسلم لیگ ن کو 40 اعشاریہ 91 اور پیپلز پارٹی کو 13 اعشاریہ 64 فیصد نمائندگی ملی۔ جیو نیوز کے پروگراموں میں بھی تحریک انصاف نے بھرپور شرکت کی ۔ اس کے پروگرامز میں تحریک انصاف نے 44 اعشاریہ 79 فیصد ، مسلم لیگ ن نے 41 اعشاریہ 94 فیصد اور پیپلز پارٹی نے 11 اعشاریہ 83 فیصد شرکت کی۔ تحریک انصاف کو زیادہ نمائندگی دینے والے چینلز میں اے آر وائی نیوز کا چوتھا نمبر رہا۔ اے آر وائی کے پروگراموں میں تحریک انصاف کی 42 اعشاریہ 48 ، مسلم لیگ ن کی 37 اعشاریہ 17 اور پیپلز پارٹی کی نمائندگی 18 اعشاریہ 58 فیصد رہی۔ایکسپریس نیوز نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو اپنے پروگرامز میں برابر کی نمائندگی دی۔ اس چینل پر دونوں بڑی پارٹیوں کی نمائندگی 32 اعشاریہ 65 فیصد رہی جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو 26 اعشاریہ 53 فیصد نمائندگی ملی۔ دوسری جانب گیلپ پاکستان کی جانب سے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے۔

کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سب سے زیادہ ٹی وی پروگرامز میں شریک ہونے والی شخصیت ہیں۔ گیلپ نے یہ رپورٹ اکتوبر 2020 کے ڈیٹا کی روشنی میں تیار کی ہے۔ وہ بڑا نیوز چینل جو پی ٹی آئی کو اے آر وائی سے بھی زیادہ کوریج دیتا ہے گیلپ کے مطابق ٹاپ 5 ٹی وی چینلز (جیو، دنیا، اے آر وائی، سما، ایکسپریس) کے پروگرامز میں سب سے زیادہ فواد چوہدری نے شرکت کی۔ ان کی پروگرامز میں شرکت کی شرح 16 اعشاریہ 67 فیصد رہی ۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی ان ٹی وی چینلز کے پروگرامز میں شرکت کی شرح 11 اعشاریہ 40 فیصد رہی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا ثنا ء اللہ خان ٹی وی پروگرامز میں سب سے زیادہ شرکت کرنے والی شخصیت ہیں۔ ان کی ٹاپ 5 چینلز کے پروگرامز میں نمائندگی 10 اعشاریہ 53 فیصد رہی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نمائندگی 9 اعشاریہ 65 ، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی بھی نمائندگی 9 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔ مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف ، مصدق ملک اور محمد زبیر کی نمائندگی 8 اعشاریہ 77 فیصد رہی۔ احسن اقبال اور محسن شاہنواز رانجھا کی نمائندگی 7 اعشاریہ 89 فیصد رہی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت کافی زیادہ ٹی وی چینل کام کر رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *