Breaking News

انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔!!! کورونا وار کر گیا،تحریک انصاف کے سینئررہنما انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چند یوم قبل وزیراعظم عمران خاں کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھی۔عمران خان کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جاوید گردیزی کے انتقال پر غمزدہ ہوں۔جاوید گردیزی 24 سال پہلے تحریک انصاف کی تشکیل کے بعد میرے ساتھی بنے۔ تاہم اب ایک اور افسوسناک خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابقعالمی وبا کورونا میں مبتلا پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ڈاکٹر کامران رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کامران کئی روز سے شیخ زید ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے۔ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں سابق ن لیگی ایم پی اے عمر جعفر سمیت 175سے زائد افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سب سے پہلے کورونا ویکسن ورکرز کودینے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے وبا کے خلاف محاذ پر صف اول میں کام کرنے والے ورکرز کو دی جائے گی۔ پشاور کے دورے کے موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تشکیل دیے گئے ایس او پیز کے تحت چلائی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی جس میں پولیو مہم کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں انسداد پولیو مہم میں نئی جدت لانے کا عزم کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت، منتخب نمائندے، انتظامی افسران سمیت تمام شعبہ جات مل کر ملک سے پولیو کا خاتمہ کریں گے۔

About Admin

Check Also

میرے ایک سوال کا جواب دے دیں میں چپ چاپ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردونگا ۔۔۔چودھری نثار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسے حسن اتفاق کہیے یا کچھ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *