Breaking News

ان للہ و انا الیہ راجعون۔۔!!!سابق سپیکر قومی اسمبلی انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کا دن پاکستانی سیاست کے لئے رنج و غم کا دن ثابت ہوا ہے جب پاکستان ایک قیمتی اثاثے سے محروم ہو گیا ہے ۔ قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ملتان میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحب زادہ فاروق علی خان انتقال کر گئے ہیں ،نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،فاروق علی خان 1973 کا آئین پاس کرنے والی اسمبلی کے سپیکر تھے۔صاحبزادہ فاروق علی خان پاکستان کی قومی اسمبلی کے 9ویں سپیکر تھے۔ صاحبزادہ فاروق علی خان 5 ستمبر 1931کو گکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، وہ 9 اگست 1973 کو قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے اور 27 مارچ 1977 تک اس عہدے پر فائز رہے۔سابق قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان کی خودنوشت سوانح عمری جمہوریت صبر طلب کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ علی قاسم گیلانی نے کورونا کی خلاف ورزی کی اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ علی قاسم گیلانی قاسم اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں ہے۔ حکومتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ کرنا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، علی قاسم گیلانی لوگوں کو جلسے کے لیے اکسا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم نے ملتان کے قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن حکومت کی جانب سے جلسے جلوس نکالنے پر پابندی عائد ہے۔ گزشتہ روز پورا دن ملتان کا قاسم باغ اسٹیڈیم میدان لڑائی بنا رہا اور پولیس اور پی ڈی ایم کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

About Admin

Check Also

جاتی امرا:شریف خاندان کی محل نما رہائش گاہ، جاتی امرا کا ہندی زبان میں کیا مطلب ہے؟ جو جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر پاکستان کے سابق وززیر اعظم میاں محمد نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *