Breaking News

ایسا ہے تو پھر ایسے ہی سہی! جہانگیر ترین کن 2سیاسی جماعتوں کو قریب لانے کیلئے خفیہ رابطے کرنے لگے؟تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین جو کہ آج کل چینی سکینڈل کی زد میں اور انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں اُن کی ملکیتی شوگر ملز کا نام بھی سامنے آیا تھا۔ جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ خواہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو وہ بچ نہیں سکتا۔

تاہم اب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے چوہدری برادران سے رابطے سامنے آئے ہیں ،سیاسی صورت حال کے علاوہ شوگر کمیشن رپورٹ اور اس کی روشنی میں حکومتی اداروں کی ممکنہ کارروائیوں اور اس حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا،روزنامہ جنگ کے مطابق جہانگیر ترین کے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے قریبی دوست ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیرترین اور ان کے با اثر رفقا مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو قریب لانے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کر رہے ہیں، اس حوالے سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں سیاسی جوڑتوڑ سے پی ٹی آئی کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے،شوگر کمیشن رپورٹ کے بعد جہانگیر خان ترین کے مسلم لیگ ن اور ق کی اعلیٰ قیادت سے بالواسطہ اور براہ راست رابطوں میں تیزی بڑی اہمیت کے حامل ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں قائم صنعتوں کے لئے بڑا شانداراعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے صنعتوں کے لیےبڑے ریلیف کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جو بھی صنعتیں گزشتہ سال کی نسبت اس سال بجی کا زیادہ استعمال کریں گی ان سے استعمال شدہ اضافی یونٹس پر 13 روپے فی یونٹ کی بجائے 8 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے انڈسڑی کوبڑا ریلیف ملے گا۔

About Admin

Check Also

””لاہو میں اپنے شوہر کے شاگرد پر فدا ہونیوالی خاتون نے گھر بیٹھے چن چڑھا دیا ، جس نے سنا توبہ کرنے لگا““

اسلام آباد(نیوز دیسک) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری انتظار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *