Breaking News

شادی کے منتظر نوجوانوں کیلئے خوشخبری، سونا کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان شادی کے خواہش مند کنواروں کے لئے بڑی خوش خبری آ گئی ہےعالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا ہے، یہاں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہو کر 1787 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا 686 روپے سستا ہوا ہے اور اس کی قیمت 94 ہزار 307 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے، یہاں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہو کر 1787 ڈالر کا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ جمعہ کے روز سونا 300 روپے جبکہ جمعرات کو یہ 200 روپے مہنگا ہوا تھا۔ اس سے قبل بدھ کو سونے کی قیمت میں 300 جبکہ منگل کو 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تنقید معاشرے کا ایک حصہ ہے ،تنقید کی آزادی ہونی چاہیے ،میں نے اپنی زندگی میں بہت زیادہ تنقید کا سامنا کیا ہے ،کرکٹ کے دوران بھی تنقید کا سامنا رہتا تھا ۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن منصو رعلی خان نے وزیراعظم سے سوال کیا ”آپ کی پارٹی کے بہت سے رہنماﺅں کو اس بات پر اعتراض ہے کہ میں آپ کو ’میرا کپتان‘کہتا ہوں ،کیا آپ کو بھی اس سے کوئی مسئلہ ہے؟“ ۔ اس سوال پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نہیں ،مجھے کوئی مسئلہ نہیں ،دس سال کپتان رہا ہوں اور سوا دو سال سے وزیراعظم ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ صحافیوں میں تجزیہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ،وہ صحافی معاشرے کا سب سے بڑا اثاتہ ہوتا ہے جو محنت کرتا ہے اور درست تجزیہ کرتا ہے۔

About Admin

Check Also

امریکی ڈالر کی قدر میں اتنی کمی کہ یقین کرنا مشکل۔۔ قیمت کتنی رہ گئی؟مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)1، 2 نہیں بلکہ پورے 17روپے۔۔ امریکی ڈالر کی قدر میں اتنی کمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *