Breaking News

مریم کے ملتان کے لیے نکلتے ہی چوہدری نثار کی رائیونڈآمد!شہباز شریف سے مُلاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہے جس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی ہے مریم نواز یونہی لاہور سے ملتان کے لئے روانہ ہوئیں تو سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں بھی رائیونڈ پہنچ گئے اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز ریف سے ملاقات کر ڈالی۔

 سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے باغی رہنماء چوہدری نثار علی خان کی جاتی امرا آمد، شہباز شریف سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان آج رائیونڈ میں شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچے اور انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور شریف خاندان سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔ چوہدری نثار اس وقت جاتی امرا پہنچے جس وقت مریم نواز ملتان جلسے کے لیے روانہ ہوچکی تھی، لیگی رہنماؤں نے چوہدری نثار کا استقبال بھی کیا۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر کے جب بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئیں تھی اس وقت نواز شریف پاکستان میں جیل میں مقید تھے تو چوہدری نثار لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے تھے، اس وقت شہباز شریف لندن میں ہی موجود تھے اور وہاں چوہدری نثار نے شہباز شریف سے تعزیت کی تھی۔ دوسری جانب کورونا وائرس کا ایک اور بڑا وار، سابق ڈپٹی چیئرمین نیب اور سینئر بیورو کریٹ حسن وسیم افضل انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق حسن وسیم افضل کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔ حسن وسیم افضل کا شمار پاکستان کے سینئر بیروکریٹس میں ہوتا تھا۔ اکی وفاقت کی تصدیق انکی اہلیہ نے بھی کر دی ہے۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *