Breaking News

ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ،دوسری جانب سابق وزیر اعظم پاکستان انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج تمام اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام ملتان میں حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں ایک جلسہ کیا جا رہا ہے جس میں تمام اپوزیشن قیادت موجود ہے تاہم اس دوران ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم  خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

سابق وزیر اعظم ، پاکستان کے سینئر سیاستدان میر ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میر ظفر اللہ خان جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں گزشتہ روز ہارٹ اٹیک آنے کے بعد اسلام آباد کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ آج جانبر نہ ہو سکے اور کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ہیں۔ میر ظفر اللہ جمالی کو کچھ عرصہ قبل کورونا بھی ہوا تھا تاہم علاج کے بعد وہ ٹھیک ہوگئے تھے ۔ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں بھی رائیونڈ پہنچ گئے اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز ریف سے ملاقات کر ڈالی۔ سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے باغی رہنماء چوہدری نثار علی خان کی جاتی امرا آمد، شہباز شریف سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان آج رائیونڈ میں شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچے اور انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور شریف خاندان سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔ چوہدری نثار اس وقت جاتی امرا پہنچے جس وقت مریم نواز ملتان جلسے کے لیے روانہ ہوچکی تھی، لیگی رہنماؤں نے چوہدری نثار کا استقبال بھی کیا۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر کے جب بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئیں تھی اس وقت نواز شریف پاکستان میں جیل میں مقید تھے تو چوہدری نثار لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے تھے۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *