Breaking News

سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی‎

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غریب آدمی شادی نہیں کر سکتا تھا کیونکہ شادی کروانے کے لئے تھوڑا بہت سونا(گولڈ) ہونا ضروری ہے آخر کا غریبوں کی بھی سُنی گئی ہے اور سونے کی قیمتیں ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1150روپے کی نمایاں کمی سے ایک لاکھ 8ہزار850روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا15ڈالر کی کمی سے 1772ڈالر ہو گیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور ایک تولہ سونے کی قیمت1150روپے کی کمی سے 1لاکھ 8ہزار850روپے ہو گئی اسی طرح986روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار 321روپے کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب شہباز شریف اور اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست مسترد ۔حکومت پنجاب نے فیصلہ سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دی ہے جسے حکومت پنجاب نے مستر کر دیا ہے ۔ درخواست کے متن میں درج تھا کہپورے ملک سے لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی پیرول پررہائی میں توسیع کی جائے۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پہلے ہی انسانی ہمدردی میں معمول سے زیادہ دنوں کے لیے پیرول دیا۔سیاسی گپ شپ اور کاروباری معاملات چلانے کےلیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی۔

About Admin

Check Also

میرے ایک سوال کا جواب دے دیں میں چپ چاپ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردونگا ۔۔۔چودھری نثار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسے حسن اتفاق کہیے یا کچھ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *