Breaking News

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات! خواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آگئے، دوٹوک اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دو یوم قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات کی تھی اور اُن سے اُن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی تھی اس ملاقات کا میڈیا پر کافی شور مچا تھا اب اس ملاقات پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق میدان میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماء خوجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خاں اور مسلم لیگ ن کا زندگی کا ساتھ رہا ہے، ذاتی تعلق نہیں توڑتے، میرا بھی چوہدری نثار سے تعلق ہے، اسی تعلق کی وجہ سے وہ جاتی امراء پہنچے اور شہباز شریف سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے جاتی امراء میں کئی لوگ تعزیت کے لیے آئے ، کسی کی بھی تعزیت کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیئے، جو جو لوگ تعزیت کے لیے انکا شکریہ، سیاست میں احساس اور رواداری بہت ضروری ہے اور یہ چیز ہونی بھی چاہیئے جذبہ اور روزیت برقرار رہنی چاہیئے چاہے جو کچھ بھی ہو جائے۔ خوجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن رواداری سے ہی سیاسی معاملات کو آگے چلایا جاسکتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجود حکومت عوام کی جانب سے منتخب کردہ نہیں ، ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری برھ چکی ہے، عوام کو مسلسل حکومت کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہور کا جلسہ ہوکر رہے گا۔

About Admin

Check Also

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *