Breaking News

ہم سے مل کر ’مخلوط حکومت‘ بنا لیں! مولانا فضل الرحمان کے سامنے پرپوزل رکھ دیا گیا ، مولانا نے کیا شرط رکھ دی؟بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کے الائنس پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن حکومت کے خلاف جلسوں کے بعد وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کی جانب آخری معرکے کا اعلان کر چکے ہیں جس کی وجہ سے سیاسی ماحول کافی گرم ہو چکا ہے ایسے میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلوچستان کے گورنر کے عہدے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، بی اے پی پارٹی کی جانب سے مولانا کے سامنے پرپوزل رکھا گیا کہ اگر آپ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تو پھر ہم آپ کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صابر شاکر کا کہنا تھا کہ مولانا کو کہا گیا کہ آُ کی جماعت کو بلوچستان حکومت میں دو سیٹیں دی جائیں گی لیکن مولانا کی جانب سے گورنرشپ کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تیاری ہے کہ حکومت کو گرا دیا جائے ، دوسری جانب عمران خان بھی برپور طریقے سے تیاری کر چکے ہیں، گلگت بلتستان میں حکومت قائم کرنے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں بھی حکومت قائم کریں گے، عمران خان گی بی کے نوم منتخب وزراء کو واضح پیغام دے آئے ہیں کہ حرام کی کمائی نہیں کھانی جو حرام کی کمائی کھاتے ہیں انکا حال آپ سب کے سامنے ہے۔

About Admin

Check Also

جاتی امرا:شریف خاندان کی محل نما رہائش گاہ، جاتی امرا کا ہندی زبان میں کیا مطلب ہے؟ جو جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر پاکستان کے سابق وززیر اعظم میاں محمد نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *