Breaking News

یہ تو حال ہے اس معاشرے کا : پاکستان کے مشہور شہر میں بچہ اپنے والدین اور بہنوں کی شرمناک ویڈیوز بناتا رہا ، مگر کس کے کہنے پر ؟ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس دنیا میں ایسے ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں کہ جان کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے پاکستان میں بھی ایسے واقعات جنم لے رہے ہیں جو ملک بھر کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں پاکستانی کے اہم تفتیشی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سندھ  میں بڑی کارائی کی ہے۔

سندھ کے ضلع جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے شرمناک ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو اپنے اشاروں پر نچانے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جامشورو میں یہ کارروائی ایف آئی اے گوجرانوالہ کی جانب سے کی گئی جس میں ملزم شعیب خان گرفتار کر لیا گیا ہے، گجرات کے رہائشی متاثرہ بچے کے والدین نے ملزم کے خلاف درخواست دی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اقبال کے مطابق ملزم کے قبضے سے متعدد ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، ملزم آن لائن گیمز، پب جی اور ایٹ بال کے ذریعے بچوں سے دوستی کرتا تھا اور پھر گیمز میں کوئین کا لالچ دیکربچوں سے ان کے گھر والوں کی شرمناک ویڈیوز بنانے کا کہتا اور معصوم بچے اس کے کہنے میں آجاتے ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہےکہ ملزم نے بعض بچوں سے ان کے گھر والوں کی ویڈیوز بھی منگوائیں، ویڈیوز کے ذریعے ملزم بچوں اوران کی فیملیز سے مذموم مطالبات منواتا ۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بچے اور ان کی فیملیز ملزم کا شکاربن چکے ہیں، ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے شرمناک ویڈیوز فروخت کرنے سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *