Breaking News

بریکنگ نیوز: وزیر اعظم عمران خاں کو 12لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے ۔۔۔ ایک وقت تھا کہ جب پاکستان میں وزیر اعظم کے لئے الگ قانون تھا اور دوسرے لوگوں کے لئے الگ قانون تھا مگر اب تبدیلی آ چکی ہے اور وزیر اعظم عمران خاں کو بھی جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ قانونی قرار،سی ڈی اے نے نقشے کی منظوری دیتے ہوئے بارہ لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا ۔ وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش کو قانونی قرار ۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو قانونی قرار دے دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے نے وزیراعظم کو گھر کے نقشے کی منظوری دی ہے اور انہیں 12لاکھ 6ہزار کا جرمانہ بھی کیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کر دی ہے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے ملکیتی کھوکھر پیلس کے خلاف  ایل ڈی اے نے محکمہ اینٹی کرپشن اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کیا، اس موقع پر کھوکھر برادران کی جانب سے ایل ڈی اے کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس صورتحال کے باعث ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے جوہر ٹاؤن  میں کھوکھر برادرانکے ملکیتی کھوکھر پیلس پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن ملتوی کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے کا عملہ آپریشن کے لئے پہنچا تو بااثر افراد نے مقامی لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔ ایل ڈی اے کی طرف سے شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے آپریشن عارضی طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *