Breaking News

شعیب اختر بھارت کی جانب سے پاکستانی ریکارڈ توڑنے پر خوش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انڈیا کی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے اور آج کل انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس میں ایک میچ کے دوران انڈیا کی کرکٹ ٹیم نے ایک ایسا ریکارڈ بنا ڈالا ہے کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر  نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے 36 رنز پر آل آؤٹ ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف بدترین پرفارمنس میں بھارت نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین بیٹنگ کا اس طرح سے ڈھیر ہوجانا شرمناک ہے لیکن یہ کرکٹ میں ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خوشی اس بات کی ہے کہ بھارت نے پاکستان کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ شعیب کا کہنا تھا کہ ‘میں صبح اٹھا اور اسکور پر نظر پڑی تو مجھے لگا 369 جب کہ اسکور تھا 36 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔’ یاد رہے کہ بھارتی ٹیم آج صبح آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انتہائی ناقص بیٹینگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں صرف 36 رنز آؤٹ پر ہو گئی تھی۔ یہ بھارت کی ٹیسٹ تاریخ کا سب سے کم ترین اسکور ہے۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم 1974ء میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ یہ 1902 کے بعد کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کوئی ٹیم 36 رنز پر آؤٹ ہوئی ہو۔ جبکہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ترین سکور 26 رنز ہے

About Admin

Check Also

میچ کے دوران ہی حرکت قلب بند! نامور کرکٹر دُنیا چھوڑ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موت کب آنی ہے کسی کو کوئی خبر نہیں لیکن جب موت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *