Breaking News

لاہور جلسے کے آفٹر شاکس! ن لیگ کے اہم رہنما نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، کیونکہ یہ کہا جا رہا ہے کہ جلسہ ناکام تھا جس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی لاہور کی قیادت کو اس معاملے پر آڑھے ہاتھوں لیا تھا اور انہیں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

جس پر پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، پرویز ملک نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرا دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نےلاہور جلسے کے بعد پارٹی میٹنگ کے دوران کہا تھا کہ جن لوگوں کی وجہ سے لاہور جلسہ ناکام ہوا یا جو رہنما جلسے میں لوگ لانے میں ناکام ہوئے ان کا احتساب کیا جائے گا، ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا دوسری جانب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری، ہنڈائی نے پاکستان میں 1600سی سی گاڑی کی پروڈکشن شروع کر دی ہے، 1600 سی سی الینٹرا گاڑی کی مقامی سطح پر پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔ہنڈائی الینٹرااپنی ساخت اور فیچرز کے اعتبارسے پاکستانی مارکیٹ میں پہلے سے موجود سیڈان گاڑیوں سے بہت مختلف ہے اور اتنی قیمت میں ان گاڑیوں کو سخت چیلنج دے گی۔ یہ گاڑی 1.6لیٹر، ڈی او ایچ سی، 4سلنڈرانجن کی حامل ہے، اس کا انجن 126ہارس پاور طاقت پیدا کرتا ہے۔ اس گاڑی کی ٹاپ سپیڈ 195کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اس گاڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ 11.6سیکنڈز میں صفر سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 27لاکھ 70ہزار روپے سے 30لاکھ روپے تک ہو گی۔ الینٹرا گاڑی نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے دستیاب ہو گی۔

About Admin

Check Also

شادی کی تیسری رات دولہے نے دولہن کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دونوں خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور ہر انسان اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *