Breaking News

وزیراعظم کو اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سنبھالے اڑھالی سال کا عرصہ گزر چکا ہے جب کہ اس عرصے کے دوران وہ تبدیلیاں نہیں آسکیں جن کا الیکشن 2018 سے قبل عوام سے وعدہ کیا گیا تھا جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلا ف حتمی طبل جنگ بجا رکھا ہے ۔

ان حالات میں معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان سے بات کی تھی کہ اسمبلیاں توڑ کر نئے سسٹم کی طرف جائیں، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا تھا کہ کوئی ایشو نہیں سارے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ عمران خان خان کو مافیا ز چلا رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کھلی بات کرتے ہیں،ڈاکٹر شاہدمسعود نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب اڑھائی سالوں میں ساری سیاست ہی اگر مافیا اور پی ڈی ایم کے گرد گھوم رہی ہے تو کیا ہوا؟ بس ایسے ہی چل رہا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے ملکیتی کھوکھر پیلس کے خلاف  ایل ڈی اے نے محکمہ اینٹی کرپشن اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کیا، اس موقع پر کھوکھر برادران کی جانب سے ایل ڈی اے کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس صورتحال کے باعث ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے جوہر ٹاؤن  میں کھوکھر برادرانکے ملکیتی کھوکھر پیلس پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن ملتوی کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے کا عملہ آپریشن کے لئے پہنچا تو بااثر افراد نے مقامی لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔ ایل ڈی اے کی طرف سے شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے آپریشن عارضی طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *