Breaking News

انا للہ و انا الیہ راجعون….ن لیگی سینئر رہنما کاکورونا کے باعث انتقال مسلم لیگ ن سوگ میں ڈوب گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ برطانیہ میں زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم سامنے آئی ہے، جو بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہے، لندن میں سخت لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے لوگوں سے وہاں سے جانا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا رش لگ گیا ہے۔

دوسری جانب  بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئیں ۔ سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر صدر مملکت ،وزیر اعظم ،چیئرمین سینٹ سمیت حکومتی اور اپوزیشن رہنمائوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئیں ۔مرحومہ گزشتہ دو ہفتہ سے کورونا کے مرض کے باعث وفاقی دارالحکومت کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور طبیعت بحالی بھی ہوئی تاہم پھر اچانک حالت بگڑنے کی صورت میں جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں،اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس موقع پر کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سینٹر کلثوم پروین کے انتقال سے ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور پروگریسیو سوچ رکھنے والی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ انھوں نے نہ صرف بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھر پور نمائندگی کی بلکہ ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ایوان بالا میں ان کے مثبت کردار اور عوام کے لئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ایوان بالا غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہے،اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔

About Admin

Check Also

جاتی امرا:شریف خاندان کی محل نما رہائش گاہ، جاتی امرا کا ہندی زبان میں کیا مطلب ہے؟ جو جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر پاکستان کے سابق وززیر اعظم میاں محمد نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *