Breaking News

جلیل شرقپوری نے سپیکر کو استعفیٰ بھجوادیا، ن لیگ کے باغی رکن اسمبلی نے استعفیٰ قبول کرنے کی حیرت انگیز شرط رکھ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو اپنا مشروط استعفیٰ بھجوادیا۔ جلیل شرقپوری کی جانب سے بھیجے گئے استعفے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر پورا پینل مستعفی ہو میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیا جائے۔

جلیل شرقپوری کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ اگر این اے 120، پی پی 127، پی پی 128 اور پی پی 139 کے ارکان استعفے دیں تو میں بھی مستعفی ہونے والی بات پر قائم ہوں۔لیگی رہنما نے کہا ہے کہ 31 دسمبر تک اگر ایم این اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول اور ایم پی اے عبدالرؤف اپنے استعفے دے دیں تو ہم سب کے استعفے بھی قبول کر لیے جائیں۔ ہمارا چاروں کا پینل تھاہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے ہیں۔ میں نے مشترکہ استعفوں کی پیشکش کی تھی جس پر قائم ہوں۔ دوسری جانب شوہر کی کرپشن سامنے آنے پر پی ٹی آئی خاتون رکن اسمبلی نے خلع کا کیس دائر کرادیا ۔ پی ٹی آئی خاتون رہنما میڈم ساجدہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ملک سے کرپشن کو ختم کرنا ہے ، میرا مطالبہ ہے کہمیں اب شوہر کی کرپشن سامنے آنے کے بعد ان کیساتھ نہیں رہ سکتی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی میڈم ساجدہ نے اپنے دوسرے شوہر چیف آفیسر مونسپل کمیٹی دیپالپور نوید سیلانی کی کرپشن اور لوٹ مار سے تنگ آکر مقامی عدالت میں خلع کا مقدمہ دائر کرا دیا ہے ، مقامی عدالت نے نوید سیلانی کو مورخہ 24دسمبر کو طلب کیا ہے ۔ ساجدہ نوید کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر نوید سیلانی کی کرپشن کی وجہ سے خلع لینے پر مجبور ہوئی کیونکہ وزیراعظم اس وقت ملک میں کرپشن کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں ایسے میں میرے شوہر کے کرپشن سامنے آنے کے بعد ان کیساتھ ایک لمحہ بھی مزید نہیں رہ سکتی ۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *