Breaking News

گدھے کی لید سے مرچیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، یہ مکروہ کام کہاں ہو رہا تھا؟ جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اللہ پاک کا فرمان ہے کہ “جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں” مگر آج کل دنیا کے ہر مقام پر ہر چیز میں دو نمبری کی جا رہی ہے  جس کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عوام کا اعتما ہر چیز سے ختم ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جعلی مصالہ جات بنانے والی ایک فیکٹری پکڑی گئی ہے جہاں ایسی چیزوں سے مصالہ جات تیار کیے جا رہے تھے کہ سن کر ہی جی متلانے لگے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ فیکٹری بھارتی شہر آگرہ میں پکڑی گئی ہے ۔ جہاں گدھوں کے گوبر اور تیزاب کے ذریعے سرخ مرچیں، ہلدی اور دیگر مسالہ جات تیار کیے جا رہے تھے۔ پولیس نے اس فیکٹری پر چھاپہ مار کر 300کلوگرام سے زائد مواد برآمد کر لیا جس میں گدھوں کا گوبر، سوکھی گھاس، خوردنی رنگ، تیزاب کے ڈرم اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔ پولیس نے فیکٹری کے مالک نوپ ورشنے سمیت کئی افراد کو بھی حراست میں لے لیا اور فیکٹری سے 27نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ پولیس کے مطابق ورشنے کے خلاف فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈ ایکٹ 2006ءکی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ورشنے کے پاس فیکٹری کا لائسنس بھی نہیں تھا اور نہ ہی اس نے اپنی مصنوعات کے نام رجسٹرڈ کرا رکھے تھے۔ کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یہ فیکٹری بھارتی شہر آگرہ میں پکڑی گئی ہے جہاں گدھوں کے گوبر اور تیزاب کے ذریعے سرخ مرچیں، ہلدی اور دیگر مسالہ جات تیار کیے جا رہے تھے۔

About Admin

Check Also

حجاج بن یوسف نے جب اپنی والدہ سے یہ سوال کیا تو عظیم ماں نے کیا تاریخی جملہ بولا تھا ؟ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قائداعظم نے ایک دفعہ کہا تھا کہ میں اپنی داہنی جیب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *