Breaking News

سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کا چنائو شروع پی ٹی آئی نے پنجاب سے 5نام فائنل کر لیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب سے امیدواروں کے چناؤ کا عمل شروع کردیا ،11میں سے 5نام فائنل کر لئے گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 5اہم رہنمائوں کو پنجاب سینیٹ انتخابات کے لئے ٹکٹ دئیے جائیں گے ۔

ان ناموں میں ذوالفقار علی بخاری ، شہزاد اکبر ، سیف اللہ نیازی ، اعجاز چوہدری اور علی ظفر ایڈووکیٹ شامل ہیں جبکہ خواتین اور قلیت کی سینیٹ نشست کیلئے پارٹی کی مشاورت جاری ہے۔ دوسری جانب بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئیں ۔ سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر صدر مملکت ،وزیر اعظم ،چیئرمین سینٹ سمیت حکومتی اور اپوزیشن رہنمائوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئیں ۔مرحومہ گزشتہ دو ہفتہ سے کورونا کے مرض کے باعث وفاقی دارالحکومت کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور طبیعت بحالی بھی ہوئی تاہم پھر اچانک حالت بگڑنے کی صورت میں جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں،اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس موقع پر کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سینٹر کلثوم پروین کے انتقال سے ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور پروگریسیو سوچ رکھنے والی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ انھوں نے نہ صرف بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھر پور نمائندگی کی بلکہ ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

About Admin

Check Also

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *