Breaking News

آج کی سب سے بڑی خبر: تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرگئی۔۔۔ لاکھوں کا ووٹ بنک رکھنے والی شخصیت نے اچانک عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک جانب تحریک انصاف دوسروں کی وکٹیں گرانے میں مصروف ہے دوسری جانب ان کی اپنی ہی پارٹی کے اندر اختلافات بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں کھینچا تانی کا یہ سلسلہ کافی عرصے سے چلا آرہا ہے اب بات استعفوں تک پہنچ گئی ہے جس سے ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حنید لاکھانی نے استعفیٰ چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو بھیج دیا۔ تحریک انصاف کراچی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے اپنے استعفے میں کہا کہ کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان من پسند فیصلے کر رہے ہیں، کابینہ کی مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا، خرم شیر زمان تحریک انصاف کو کراچی میں تباہ کر رہے ہیں۔ حنید لاکھانی کے استعفیٰ کے معاملے پر چیف آرگنائزر اور گورنر سندھ نے نوٹس لےلیا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے اداروں کے مخالف بیانیے کو دھچکا ، سینئر لیگی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سرگودھا کا علاقہ کوٹ مومن جو کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا تھا ، کوٹ مومن سے تعلق رکھنے والی اعوان برادری نے (ن)لیگ سے راہیں جدا کر لی ہیں۔اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اعوان برادری ملک آصف اعوان اور ملک ظہیر اعوان نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سرگودھا کے صدر عنصر ہرل کا کہنا ہے کہ اعوان برادری نے لیگی رہنماؤں کو صرف اس لیے چھوڑا کیونکہ انکا بیانیہ ہی پاکستان کے خلاف ہے، لوگ انکی باتوں سے تنگ آچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج اعوان برادری تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہے۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *