Breaking News

وقت کیا سے کیا بنا دیتاہے ۔۔۔مریم صاحبہ! جائیں اور جا کر چوہدری نثار سے معافی مانگیں، مریم نواز سے یہ مطالبہ اچانک کس نے کر دیا ؟ (ن) لیگیوں کے ہوش اُڑ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سدا وقت ایک سا نہیں رہتا۔۔۔!!! جی ہاں یہ بات بالکل سچی ہے اور وقت نے ایسا سب کچھ ثابت بھی کیا ہے کل کے حکمران جیلوں میں ہیں اور کچھ ملک سے باہر ہیں جبکہ جن کے اقتدار میں آنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا وہ اقتدار کے ایوانوں میں براجمان ہیں۔اب سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت چودھری نثار کے گھرجا کران سے معافی مانگیں، سب قائدین مریم نواز کی قیادت میں جا کر معافی مانگیں، اگر چوہدری نثار کی بات مانی جاتی تو نہ حکومت جاتی، جیلیں دیکھنی پڑتیں اور نہ تابعداری کی وہ سیاست کرنی پڑتی جواب کی جارہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق نون لیگ کے فیصلے میں میاں نوازشریف اور مریم نواز پوری طرح شریک ہیں۔ گویا یہ اعتراف کرلیا گیا کہ شہباز شریف اور چودھری نثارکا بیانیہ درست اور مریم نواز وغیرہ کا غلط تھا۔ کیا وہ خوشامدی اب معافی مانگیں گے جنہوں نے باپ بیٹی کو پنگے لینے پر اکسایا؟ انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین مریم نواز صاحبہ کی قیادت میں چودھری نثارعلی خان کے گھرجا کران سے معافی مانگیں۔ان کی بات مانی جاتی تو نہ حکومت جاتی ، جیلیں دیکھنی پڑتیں اور نہ بعدازخرابی بیسیار تابعداری کی وہ سیاست کرنی پڑتی جو اب نون لیگ کرنے لگی ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تمام معاملات پرخاموشی اختیار کرلی ہے، شہبازشریف نے نوازشریف کو مفاہمتی سیاست کیلئے قائل کرلیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مک مکا کے پیچھے کیا ہے؟

About Admin

Check Also

اسلام آباد میں مساج سنٹر پر چھاپہ، پکڑے جانیوالے شخص نے اپنا تعلق کس حکومتی شخصیت کیساتھ بتایا؟؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس نے مساج سنٹر پر چھا پہ مار کارروائی کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *