Breaking News

پیپلز پارٹی نے کیا فیصلہ کر لیا؟ کامران خان نے اندر کی خبر دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چین اورسعودی عرب پاکستان سےناراض ہیں،آپ کواندازہ نہیں ہم آپ کو کہاں پہنچائیں گے، جب سعودی عرب نے پیسے واپس مانگے تو چین سے کہا کہ پیسے تو دے دو ،مہنگائی کے ذمہ دار جتنےعمران خان ہیں اتنےلانے والے بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردان جلسے میں خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنماء مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت پوری دُنیا میں تنہا ہو چکا ہے، چین اور سعودی عرب پاکستان سے ناراض ہیں،آپ کو اندازہ نہیں ہم آپ کو کہاں پہنچائیں گے،مہنگائی کے ذمہ دارجتنےعمران خان ہیں اتنےلانےوالے بھی ہیں۔ دوسری جانب سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں، نہ استعفے دیئے جائیں گے ، نہ سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینئر اینکر پرسن و صحافی کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’نہ استعفے نہ دھرنا نہ ضمنی الیکشن بائیکاٹ پیپلز پارٹی نے ہاتھ کھڑے کردیے سینیٹ الیکشن میں بھر پور شرکت کا فیصلہ ہوگیا پی ڈی ایم بیانیہ دھڑن تختہ ہونے کو ہے زرداری زیرک مہا ہوشیار سیاست دان ہیں صرف 27 دسمبر کا جلسہ ہو لینے دیں مریم بی بی کو دن میں تارے بھی گنوا دیں گے‘‘۔مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کامران خان کا ایک اور پیغام میں کہنا تھا کہ ’’ڈیڑھ لاکھ کے جوتے پانچ لاکھ کا سوٹ دو لاکھ کا ہینڈ بیگ دس لاکھ کی گھڑی تین لاکھ کا موبائل اور جلسہ کرنے کیلیے چندہ دیں، بھئی واہ‘‘۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *