Breaking News

مجھے وزیر اعلیٰ بنوا دیں۔۔!! کونسا رہنماء اعلیٰ عسکری شخصیت کے پاس جا کر منتیں کرتا رہا؟ حافظ حسین احمد نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام کے منحرف رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر جو الزامات ہیں وہ انکا جواب نہیں دے رہے، نیب میں جائیں اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیں ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا۔

کہ عبد الغفور حیدری بریگیڈئیر خالد کے پا س گئے اور اُنہیں کہا کہ مجھے وزیر اعلیٰ بلوچستان بنا دیں، پہلے یہ منت سماجت کرنے کے لیے جایا کرتے تھے اب نیب نے انہیں ٹائٹ کر دیا ہے اس لیے جا رہے ہیں، ہم چاروں کو جو جمعیت علمائے اسلا م سے نکالا گیا وہ ڈیکٹیٹر شپ کے ذریعے نکالا گیا ، ووٹ کو عزت دینی چاہیئے جمہوریت میں کسی بھی طاقت کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ اگر شفاف الیکشن ہوجائیں تو پھر اقتدار میں آنے کا مزہ ہے، خود اگر اقتدار مل جائے تو چاہے وہ جنرل جیلانی اور جنرل ضیاء کی مہربانیوں سے ملے تو وہ ٹھیک ہے دوسروں کو ملے تو غلط کیسے ؟ نواز شریف ایک طرف کہتے پھر رہے ہیں کہ فوج عمران خان کو گھر بھیج دے دوسری جانب وہ فوج پر ہی الزامات لگا رہے ہیں۔ دوسری جانب  کچھ روز قبل ملکی سیاست میں ڈیل اور نیشنل ڈائیلاگ کی خبریں اس وقت منظر عام پر آئیں جب سابق وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے شہباز شریف کے ساتھ جیل میں ملاقات کی ، محمد علی درانی کی جانب سے طاقتور حلقوں کا پیغام شہباز شریف تک پہنچایا گیا ، جواب میں شہباز شریف نے کیا کہا ؟ کہانی کھلنے لگی ہے۔ ملاقات کے حوالےسے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ معاملات کو حل کر لیا جائے، انہوں نے پیغام دیا کہ اگر عمران خان نرمی دکھائیں تو بات کی جاسکتی ہے، شہباز شریف نے واضح کر دیا کہ عمران کان کے ساتھ اب ڈیل بشرطِ ڈیل ہوگی۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *