مولانا فضل الرحمان نے خوفناک چال چل دی،ا یسی شخصیت کو اپنے ساتھ ملا لیا کہ عمران خان سخت پریشان ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کچھ عرصہ قبل مولانا فضل الرحمن نے حکومت کے خلاف آزای مارچ کیا تھا جبکہ اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا گیا تھا تاہم بعد میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا تھا اور مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ وہ اسلام آباد سے خالی ہاتھ نہیں آئے ہیں ۔

اب میڈیا رپرٹس کے مطابق بلوچستان حکومت کوگرانے کا پلان تیار کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی ف اور بی این پی نے بلوچستان حکومت کو گرانے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ جے یو آئی ف اور بی این پی حکومت مخالف اتحاد کیلئے سرگرم ہو گئی، دونوں جماعتوں کے سپیکر بلوچستان اسمبلی سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام بلوچستان نیشنل پارٹی حکومت مخالف اتحاد کیلئے سرگرم ہو گئی، دونوں جماعتوں کے سپیکر بلوچستان اسمبلی سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری طرف یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ وفاق پر حکومت کرنے والی پارٹی تحریک انصاف کے اراکین بھی وزارتیں چھین لینے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ناراض نظر آتے ہیں۔ واضح رہے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اپنی ہی پارٹی کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ حال ہی میں ان کا کہنا تھا کہ جام کمال ایک اچھے انسان ہیں تاہم ایک اچھے وزیراعلیٰ ثابت نہ ہوسکے۔ لوگ بلوچستان عوامی کو عوام کی نمائندہ جماعت نہیں سمجھ رہے اس پارٹی کو صرف ایک شخص کی وجہ سے خراب نہیں ہونے دیں گے اس پارٹی کو ہم مضبوط کریں گے،اپوزیشن ساتھ مل کر کوئی سازش نہیں کررہاہماری اپنی جماعت ہے ۔

About Admin

Check Also

اب ہر سرکاری ملازم کے پاس اپنا گھر،اپنی گاڑی ہوگی اورحکومت نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر سرکاری ملازم کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کے پاس اپنا ذاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *