Breaking News

خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب)نے ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ان کی گرفتار ی کی تصدیق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کی ہے ۔ لیگی ترجمان نے بتایا ہے کہ وہ احسن اقبال کے گھر پر موجود تھے ۔

جہاں پر نیب نے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے وارنٹس گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے اور انہیں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی میں خواجہ آصف کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور کل صبح احتساب عدالت اسلام آباد سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔ دوسری جانب نیب نے بھی خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو طلب کیا تھا لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے۔دوسری جانب  پیپلزپارٹی کی جانب سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) سربراہ کی تعیناتی کو سفارش اور اقرباء پروری قرار دئیے جانے پر وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کے درمیان شدید جھڑپ وتلخ کلامی، ہاتھا پائی کی نوبت آنے سے قبل اینکرپرسن نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔گزشتہ روز پی پی پی کے رہنما مصطفی نوازکھوکھر نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ پمز کا سربراہ ایسے شخص کو لگایا گیا ہے جس نے عمران خان کا ہیئر ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ جس پر شبلی فراز بھڑک اٹھے۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *