Breaking News

مریم نواز کی چھوٹی بہن کے حوالے سے پریشان کن خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیب نے مریم نواز کے بعد اسماء نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس شامل تفتیش کر لیا .تفصیلات کے مطابق نیب نے مریم نواز کے بعد اسماء نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس شامل تفتیش کر لیا ،نیب ذرائع کے مطابق اسما نواز کو چوہدری شوگر مل سے اس وقت منافع ملتا رہا ۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ جب مل کروڑوں روپے نقصان میں جا رہی تھی ، اسما نواز کے اثاثوں میں غیر یقینی طور پر مسلسل اضافہ ہوتا گیا ۔جب کہ ان کے کوئی بھی ذرائع آمدن نہیں تھے ۔ اسما نواز 2000،01 میں چوہدری شوگر مل سے 11 لاکھ 28 ہزار کا پرافٹ ملا۔نیب دستا ویزات کے مطابق چوہدری شوگر مل اس سال 13 کروڑ 11 لاکھ سے زائد کے نقصان میں جا رہی تھی، مریم نواز کی چھوٹی بہن اسماء نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن میں بھی مشکوک ہیں۔ اسماء نواز کے اثاثوں میں غیر یقینی طور پر مسلسل اضافہ ہوتا گیا جب کہ انکا سورس، آف انکم کچھ نہیں تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی اور مریم نواز کی چھوٹی بہن اسماء نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزار تھے، 1993 میں اسماء نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔ دوسری جانب سکول ایجوکیشن کی متعدد ڈیڈ لائنز کے باوجود ہزاروں اساتذہ مقررہ تاریخ تک پروفیشنل ڈگری حاصل نہ کر سکے، متعلقہ اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کے امکان پر اساتذہ کی جانب سے احتجاج کی دھمکی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اساتذہ کا بھرتی کے بعد پروفیشنل ڈگری حاصل نہ کرنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے، سکول ایجوکیشن کی متعدد ڈیڈلائنز کے باوجود صوبہ بھر کے ہزاروں اساتذہ پروفیشنل ڈگری بی ایڈ مکمل نہ کر سکے، مقررہ ڈیڈلائن تک پروفیشنل ڈگری بی ایڈ حاصل نہ کرنے والے ہزاروں اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کیے جانے کا امکان تھا۔

About Admin

Check Also

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *