Breaking News

وارم ویلکم کرنے کی تیاریاں۔۔۔!!! پاکستانی سیاست کا کونسا بڑا نام اچانک تحریک انصاف میں شامل ہوگیا؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وارم ویلکم کرنے کی تیاریاں عروج پر۔۔۔پاکستانی سیاست کا کونسا بڑا نام اچانک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گیا؟ پاکستانیوں کے لیے بہت بڑاسرپرائز آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت یعنی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی ہے ۔

اہم ترین صوبائی رہنما اورسابق ممبر صوبائی اسمبلی ارشد عمر زئی نے چارسدہ میں منعقدہ ایک شمولیتی جلسے میں اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کر لی۔ ارشد خان عمر زئی نے قومی وطن کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ارشد عمر زئی نے چند روز قبل گورنر کے پی کے شاہ فرمان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ قومی وطن پارٹی کے صوبائی سربراہ سکندر شیر پاؤ جو کہ آفتاب شیر پاؤ کے بیٹے ہیں وہ ارشد عمر زئی کو منانے میں ناکام ہوئے جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔شمولیتی جلسے سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں سب کو عزت دی جاتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان دن میں بھی خواب دیکھنے لگے ہیں حکومت کے خلاف احتجاج ناکام ہونے سے مولانا فضل الرحمن کے دماغ پر اثر ہو گیاہے اس لیے پلان پر پلان دیتے جا رہے ہیں مولانا کے دھرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *