Breaking News

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں صف ماتم ، اچانک انتقال کی خبر نے سوگ طاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں صف ماتم ، اچانک انتقال کی خبر نے سوگ طاری کر دیا ۔۔۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں اداکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کا شمار اب صف اول کی اداکاروں میں ہوتا ہے اور یہ دونوں اداکارائیں اب تک درجنوں درانی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اب خبر کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں اداکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے۔ اداکارہ ایمن خان  کے شوہر اداکار منیب بٹ نے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایمن اور منال کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ اداکار منیب بٹ نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ نمازہ جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان نے بھی مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔ مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا برائے مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کی جانب سے والد کی بیماری کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *