Breaking News

پُرانی یاری نے رنگ دکھا دیا۔۔۔چوہدری نثار اور عمران خان میں خفیہ رابطے کیا اثر دکھانے والے ہیں؟ سہیل وڑائچ نے پاکستانیوں کو بڑی خبر دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ چود ھری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھا کر آئین اور قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کوئی اس کا نوٹس ہی نہیں لیتا ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا جب بھی کسی شعبے کیلئے اچھا بندہ ڈھونڈاجائے مل جاتاہے۔

آخر ساری دنیا آگے جارہی ہے اور ہم کیوں پیچھے جارہے ہیں۔سہیل وڑائچ کا کہناتھا کہ اس معاملے میں خرابی وزیر اعظم کی ہے کیونکہ مشیر بھی وزیر اعظم خود رکھتاہے اس لئے اصل خرابی سلیکشن کی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سلیکشن کا ازسرنوجائزہ لینے کیلئے تیار نہیں ہیں ، صرف دباﺅ میں آکر تبدیلیاں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوھری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھا کر آئین اور قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کوئی اس کا نوٹس ہی نہیں لیتا ۔ ان کاکہناتھا کہ اس کیخلاف سپیکر اوراس حلقے کے عوام کو آوا ز بلند کرنی چاہئے ۔چودھری پرویز الہٰی کو بھی اس کانوٹس لیناچاہئے کیونکہ اس طرح یہ ایک ٹرینڈ بن جائیگا ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کےمطابق نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف فیملی کے خلاف زیر تحقیقات آمدن سے زائد اثاثہ جات ودیگر کیسز میں مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں،احکامات ڈی جی نیب لاہور کی جانب سےجاری کیےگئے،جن پرفوری عمل درآمد کیےجانے کی تاکید کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *