Breaking News

تحریک انصاف کے دیرینہ رہنما انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ زندگی موت کی امانت ہے اور ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، لیکن ایسی موت جس میں زندگی بھر کا ساتھ ایک ہو اور ایک لازوال دوستی ہو ایسی موت انسان بھلانے سے بھی نہیں بھول سکتا۔ ایسی ہی افسوسناک خبر جب تحریک انصاف کے دیرینہ رہنما انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے حکمراں جماعت تحریک انصاف اپنے ایک اور دیرینہ رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما خالد محمود گجر دنیا سے رخصت ہوگئے۔انہوں نے حکمراں جماعت کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی 144 سے الیکشن لڑا، خالد محمود گجر کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ کچھ عرصہ قبل انہیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج تھے۔ اب دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ خالد محمود گھر کے انتقال پر تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب معرو ف اینکر پرسن آفتاب اقبال نے نیو نیوز کو خیرباد کہہ دیا۔صحافی ارشد چوہدری کے مطابق آفتاب اقبال نے نیو چھوڑ کر دوبارہ ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا ہے۔ اب وہ اپنے پرانے ٹی وی چینل پر مزاحیہپروگرام کیا کریں گے۔یادرہے کہ آفتاب اقبال نے دنیا نیوز سے مزاحیہ پروگرام حسبِ حال کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ جیو نیوز چلے گئے جہاں وہ ایک لمبے عرصے تک خبرناک کرتے رہے۔ بعد ازاں انہوں نے ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا جس کے بعد انہوں نے 92 نیوز کیلئے بھی کچھ پروگرام کیے لیکن وہ جلد ہی واپس ایکسپریس نیوز میں آگئے۔آفتاب اقبال نے 2018 میں آپ نیوز کے نام سے اپنا ٹی وی چینل شروع کیا جو جلد ہی بند کرنا پڑگیا۔ اپنے ذاتی چینل کی بندش کے بعد آفتاب اقبال نے نیو نیوز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن اب وہ ایک بار پھر ایکسپریس نیوز پر پروگرام کیا کریں گے۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *