Breaking News

ملک میں 2021 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سال 2021 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سال 2020 کے ختم ہونے اوربعد سال 2021 کے آ غاز میں اب آج آغاز ہو چکا ہے۔ نئے سال سے قبل وفاقی حکومت نے 2021 کیلئے تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

جن میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تاریخیں بھی بتائی گئی ہیں۔ جاری تفصیلات کے مطابق عید الفطر یکم شوال1442ھ کے موقع پر 15,14اور 16 مئی 2021 کو اور عید الاضحی 10ذولہجہ1442ھ کے موقع پر22،21 اور 23 جولائی کو ہوگی۔اس کے علاوہ یوم کشمیر کے موقع پر 5فروری2021کو پبلک تعطیل ہو گی۔اسی طرح یوم پاکستان کے سلسلے میں 23مارچ 2021 ،یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی2021کو، یوم ا?زادی کے سلسلے میں 14اگست ،عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 19, 18اگست، عید میلاالنبی? 12 ربیع الاول کے موقع پر 19اگست کو قائداعظم ڈے/کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ کرسمس سے ایک دن بعد26دسمبر کو صرف مسیحی کمیونٹی کیلئے تعطیل ہوں گی۔ جبکہ اسی طرح درج ذیل ایام کو بینک تعطیلات ہو گی۔ یکم جنوری2021، 14اپریل یکم رمضان اور یکم جولائی2021 کو بینکوں کی تعطیل ہو گی۔ دوسری جانب ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بزنس مینوں کے غیر ملکی بینک اکائونٹس میں 150 ارب ڈالرز رکھے ہو ئے ہیں ،جس پر کم شرح سود کے باعث انہیں معمولیمنافع مل رہا ہے ۔اب وقت ہے یہ پاکستانی اپنا پیسہ وطن واپس لا نے کا سوچیں ۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق وہ پازیٹو میڈیا کمیونیکیشن کی جا نب سے آن لائن ویبینار سے خطاب کر رہے تھے ۔

About Admin

Check Also

معاملہ بگڑنے لگا! ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محمد زبیر کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *