کپتان نے اپنے سب سے بڑے سیاسی مخالف کی بڑی وکٹ گرا دی، ملکی سیاست میں تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو اقتدار سنبھالے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے مخالف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسہ تاحال جاری ہے  اب کی بارے ایک بار پھر بڑی سیاسی جماعت کی وکٹ گرا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ سے بڑی وکٹ گرادی ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، فاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی ، ایم این ڈاکٹر حیدر علی ضلع چارسدہ پہنچے وہاں پر قومی وطن پارٹی کے اہم رہنما و سابق ایم پی اے ارشد خاں عمر زئی نے اُن کا استقبال کیا اور اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعد ازاں ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خاں ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو ایک بڑی سیاسی طاقت بنائیں گے ۔ دوسری جانب شہر قائد میں سال نو کا آغاز شدید سردی سے ہو، سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔شہرقائد میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا۔جمعہ کو کا ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہوائوں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا جمعہ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2011 اور 2020 میں جنوری میں درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیاتھا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ہونے والی تعطیلات والدین اور بچوں کے لئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *