Breaking News

’میری بہن کی چوکی انچارج نے خود تلاشی لی‘ فیکٹری سے واپس آنے والے بہن بھائی کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) غالب مارکیٹ میں پولیس کی جانب سے فیکٹری میں کام کرنے والے بہن بھائی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہن بھائی ایک پولیس موبائل کے پاس اٹھک بیٹھک کر رہے ہیں۔جس کی ویڈیو نیچے دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیو میں متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ وہ دونوں فیکٹری میں کام کرتے ہیں ، انہیں گھر جاتے ہوئے پولیس نے روک کر بدسلوکی کی۔ نوجوان نے الزام لگایا کہ چوکی انچارج نے اس کی بہن کی خود تلاشی لی۔ دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ غالب مارکیٹ کے ایس ایچ او نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو پولیس کو بدنام کرنے کیلئے موبائل کے پاس کھڑے ہو کر بنائی گئی ہے، واقعے میں کوئی اہلکار ملوث نہیں ہے، معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نیچے ویڈیو دیکھئے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *