Breaking News

شادی سے قبل کنواری لڑکیاں یہ ایک کام کرنا ہرگز مت بھولیں ورنہ بہت تکلیف ہو سکتی ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی میں خوبصورت نظر کسے پسند نہیں اور اگر شادی اپنی ہو تو ایسے میں دلہن کی پریشان دوچند ہوجاتی ہے۔شادی کی تیاری دلہا اور دلہن دونوں کے لیے بہت بڑے درد سر سے کم نہیں ہوتی مگر لڑکیوں پر اچھا نظر آنے کا تناؤ زیادہ ہوتا ہے۔

کیونکہ ان کا موازنہ ماضی کی دلہنوں (رشتے داروں) سے کیا جاتا ہے۔ اور پھر شادی کی تیاریاں کئی ماہ پہلے شروع ہوجاتی ہیں اور اس ہنگامے میں لڑکیاں اکثر اپنا خیال رکھنے کو ہی فراموش کردیتی ہیں۔ اس وقت پاکستان میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے اور صاف ظاہر ہے کہ دلہنیں اس تقریب میں خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں۔ تو ان چند سادہ اصولوں کو اپنا کر آپ اپنی اس خواہش کو پوری کرسکتی ہیں۔ جلد کی نمی کا خیال رکھنا مت بھولیں سردیاں جلد کے لیے کچھ زیادہ اچھی نہیں ہوتیں، سرد موسم اور خشک ہوا یا ہوا میں کم نمی، جلد کو خشک اور بے جان کرنے والے عناصر ہیں۔ اگر آپ خشک جلد کا آسانی سے شکار ہوجاتی ہیں تو اپنی جلد کے مطابق اچھے موئسچرائزر کا انتخاب کریں، اس کے علاوہ گھر میں بھی ایسے جلد کو نمی دینے والے ماسک تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے شہد، دہی، زیتون ، بادام کا تیل، کیلے اور ایلو ویرا سے ماسک تیار کرکے جلد کو نرم و ملائم اور ہموار رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔ سونے سے پہلے میک اپ اتارنا کبھی مت بھولیں اور ہائیڈریٹ کریم لگائیں جس سے جلد کو غذائیت ملتی ہے۔ مناسب مقدار میں پانی اور صحت بخش غذا کا استعمال صحت مند رہنے، جلد کو جگمگانے کے لیے مناسب مقدار میں پانی پینا بہت ضروری ہے کیونکہ جسم ہائیڈریٹ ہوگا تو وہ زہریلے مواد کو خارج کردے گا، جو جلد کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

About Admin

Check Also

سرسوں کے تیل میں یہ کیپسول ملا کرسفید بالوں پر لگائیں، پھر اس کا کمال دیکھیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ سرسوں کے تیل میں یہ والے کیپسول ملا کر لگالیں آپ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *