Breaking News

پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ سال کے بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان، وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے جمعرات کو پے اینڈ پنشن کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو نئے سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے بڑا سرپرائز دیا گیا ہے۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے سانحہ مچھ کے متاثرین منتظر ہیں ،وزیراعظم کو ذرا بھی احساس نہیں،مریم نواز قبل ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے غور شروع کر دیا ہے۔ کچھ ہفتے قبل ملک بھر کے سرکاری ملازمین نے رواں مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کیے جانے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دیا تھا۔ سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا تھا کہ معاشی حالات بہت خراب ہو چکے، لہذا تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے۔ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، جس کے بعد احتجاج کی کال 12 جنوری تک موخر کر دی گئی تھی۔ اب حکومت نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیلئے سر جوڑ لیے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کا جائزہ لینے کیلئے پے اینڈ پنشن کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ کریں گے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ ، وزیر دفاع، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ سے متعلق مختلف تجاویز زیر غور آئیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ اگلے بجٹ میں متوقع ہے تاہم اس سے قبل مہنگائی کے پیش نظر عبوری ریلیف کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *