Breaking News

سگے چچانے اپنی 13 سالہ بھتیجی سے شادی کر لی ،معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انکشاف ہواہے کہ سگے چچا نے 13 سالہ بھتیجی سے شادی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق 13 سالہ تنزیلہ کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ اس کے چھوٹے بھائی شیر بہادر نے 13 سالہ تنزیلہ کو گھر سے نکال کر شادی کر لی ہے۔

وکیل نے پچیس ہزار روپے بھی لیے اور مقدمہ درست پیش نہیں کیا ، وکیل دوسری پارٹی کے ساتھ مل گیا اور اس نے ہمیں عدالت میں بھی پیش نہیں کیا ۔ والد کا کہناتھا کہ ان کی بیٹی کم عمرہے اور قانون کے مطابق شادی بھی نہیں ہو سکتی ، اس لیے عدالت غیر قانونی شادی کو کالعدم قرار دے ۔ دوسری جانب سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 50 سال سے ہم جس دن کو 24 گھنٹوں کے دورانیے سے ناپتے آ رہے ہیں، وہ 24 گھنٹے کا نہیں رہا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سائنس دان کہہ رہے ہیں کہ زمین کی اپنے محور میں گردش 24 گھنٹے سے کم ہے کیونکہ گزشتہ 50 برسوں میں کرۂ ارض کی اپنے محور کے گرد گھومنے کی رفتار میں اضافہ ہو چکا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ نصف صدی سے کرۂ ارض کے اپنے محور کے گرد معمول کی رفتار سے بڑہ کر چکر کاٹنے سے دن چھوٹے ہو گئے ہیں۔ماہرین اس فرق کو ختم کرنے اور وقت کو دوبارہ سے کرۂ ارض کی اپنے محور میں گردش سے ہم آہنگ بنانے کے لیے سیکنڈز میں ترمیم کرنے پر بحث کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں ایک مثال پیش کی گئی ہے کہ  19 جولائی 2020 کا دن 24 گھنٹے سے چار منٹ کم تھا۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *