Breaking News

پاک آرمی کا حاضر سروس میجر بغیر اجازت امریکہ چلا گیا، اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے‎‎

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے حاضر سرور میجر اور ان کے اہل خانہ کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے، موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاک فوج کے ایک حاضر سروس میجر عاصم وقاص ملک کی جانب سے ادارے کی اجازت سےعمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے تھے۔

وہاں جانے کے بعد وہیں سے ہی بغیر اجازت پی ایچ ڈی کے لیے امریکہ چلے جانے کے بعد ادارے کی جانب سے ان کے والد،والدہ،اہلیہ اور دو بیٹیوں کے نام ای سی ایل پر ڈالے جانے کے خلاف دائر کی درخواست کی ابتدائی سماعت کے دوران وزارت داخلہ و دفاع سے دو ہفتوں کے اندر اندر جواب طلب کرلیا ہے،جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے میجر عاصم وقاص ملک کے والدو ڈسٹرکٹ بار میانوالی کے سابق صدر نیک محمد ملک ایڈوکیٹ کی جانب سے بریگیڈیر واصف ایڈوکیٹ کے ذریعے دائر درخواست کی سماعت کے بعد مذکورہ حکم جاری کیا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میجر عاصم وقاص کے والد نے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ان کا بیٹا عمرے کی ادائیگی کے لئے گیا، جہاں سے پی ایچ ڈی کے لئے امریکہ چلا گیا ہے، ان کے والد نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں معلوم ہواہے کہ وزارت داخلہ نے میرا، میری بیوی، اس کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، جب ہم نے وزارت داخلہ کو نوٹس بھیجا تو وہاں سے معلوم ہوا کہ وزارت دفاع کی طرف سے ای سی ایل پر نام ڈالنے کے لئے بھجوائے گئے ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس معاملے سے ان کا، ان کی اہلیہ بہو اور پوتیوں کا کیا تعلق ہے جو نام ای سی ایل میں ڈال دئے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزارت داخلہ سے تمام نام ای سی ایل سے نکانے کا حکم دیا جائے۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *