Breaking News

تین سگے بھائی اور بے چاری نئی نویلی دلہن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں نئی نویلی دلہن کو بے آبرو کرنے کے کیس میں ملوث تینوں ملزمان سگے بھائی نکلے۔ پولیس ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نئی نویلی دلہن کو بے آبرو کرنے والے ملزمان کے خلاف پنجاب کے متعدد تھانوں میں 35 سے زائد مقدمات درج ہیں ۔

جنہیں فیصل آباد کے نزدیک سمندری سے گرفتار کیا گیا ہے،اس سے پہلے پولیس کی طرف سے شیخوپورہ کیس میں تین سو سے زائد مشکوک افراد کو پکڑا گیا۔یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں چند روز قبل نئی نویلی دلہن شادی کے اگلے روز ہی اجتماعی بُرے فعل کا نشانہ بن گئی تھی، شیخوپورہ میں رکشہ سوار فیملی کو اُٹھا کر اٹھارہ سالہ لڑکی سے مبینہ واقعہ منظر عام پر آیا تھا جہاں شیخو پورہ میں سرگودھا روڈ پر فتح پور موٹر وے پل کے قریب رات گئے رکشہ سوار فیملی کو مبینہ طور پر پکڑاگیا جس کے دوران ورثا 18 سالہ لڑکی کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا، شیخوپورہ پولیس کے ترجمان کے مطابق رکشے میں 5 مرد اور 2 خواتین سوار تھیں۔بتایا گیا کہ  نشانہ بننے والی لڑکی کی ایک روز قبل شادی ہوئی تھی، لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر تین ملزمان نے یہ افسوسناک فعل کیا،دلہن شادی کے ایک روز بعد ایلان والی گاؤں میں اپنے والدین کے گھر سے اپنی ساس اور تین رشتہ داروں کے ہمراہ رکشے پر واپس آ رہی تھی۔جب رکشہ موٹروے پر انڈر پاس سے گزرا تو ماسک پہنے تین افراد نے انہیں روکا اور رکشے میں سوار افراد سے موبائل فون اور زیورات لینے کے بعد دلہن کے ساتھ افسوسناک فعل کیا۔ بعدازاں ملزمان نے خاتون کو موبائل واپس کر دیا جب کہ رقم اور زیورات لے کر فرار ہو گئے۔

About Admin

Check Also

””لاہو میں اپنے شوہر کے شاگرد پر فدا ہونیوالی خاتون نے گھر بیٹھے چن چڑھا دیا ، جس نے سنا توبہ کرنے لگا““

اسلام آباد(نیوز دیسک) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری انتظار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *