Breaking News

وفاداریوں کی تبدیلی۔۔۔!!! قمر الزمان کائرہ نے عمران خان کو سرپرائز دے دیا ، ملکی سیاست میں نیا موڑ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاداریوں کی تبدیلی۔۔۔!!! پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ نے عمران خان کو سرپرائز دے دیا ، ملکی سیاست میں نیا موڑ آ گیا۔ سینیئر سیاستدان قمر زمان کائرہ کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات بھی رہ چکے ہیں۔

اب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے، اتحاد کی پیش کش کرنا جمہوری طریقہ ہے حکومت کے اتحادی ان سے ناراض ہیں.انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کسی سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، ان کے ساتھ کیسے چلا جاسکتا ہے؟قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت نے جتنے وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا علی زیدی کچرا صاف کرنے آئے تھے، وہ بھی ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں چل سکے.ادھر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو نوٹس لینا چاہیے کہ ان کے اتحادی ان سے مایوس ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل وزارتوں سے نہیں، بلدیاتی نظام صحیح کرنے سے حل ہوں گے.خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وفاق سے رشتہ توڑنا اور صوبائی حکومت سے وزارتیں لینا تجارت ہے پیپلز پارٹی فارمولہ دے وزارتیں نہیں، وفاقی حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے.واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں چار ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں وزارتیں دینے کی آفر کی تھی.انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کی خاطر جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں ہیں، ہم انہیں سندھ میں دینے کو تیار ہیں۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *